ماسکو،17فروری(ایجنسی) روسی وزیردفاع سیرگی شویگو Sergei Shoiguنے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ اپنے ایرانی ہم منصب حسین دھقان کے ہمراہ ماسکو میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیردفاع نے کہا کہ ماسکو اور تہران مشترکہ
چیلنجز سے نمٹںے کے لیے فوجی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
حسین دھقان سے ملاقات کے بعد میڈٰیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیرگی شویگو نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ ایرانی وزیردفاع سے ملاقات روس اور ایران کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ میں مدد گار ثابت ہو گی"۔